پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بھارتی کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 12 جولائی سے ہو گا ، اس دورے میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آرام دیا جائے گا، روہت شرما کی جگہ اجنکیا رہانے قائم مقام کپتان ہوں گے ۔
بھارت کا دورہ ویسٹ انڈیز : روہت کے علاوہ کتنے کھلاڑیوں کو آرام دیا جاسکتا ہے؟
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز روہت شرما سے ملاقات کر کے فیصلے سے آگاہ کریں گے دوسری جانب سابق کپتان ویرات کوہلی بھی دورے سے دستبردار ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ چتیشور پجارا کی بھی ٹیم میں شرکت غیر یقینی ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل : بھارتی کپتان نے کتنے رنز بنائے؟
بھارتی کپتان روہت شرما کی حالیہ فارم بھی اچھی نہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں روہت نے 13 اور 43 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا سے 209 رنز کی شکست، روہت کی کپتانی کو شدید تنقید کا سامنا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست ہوئی تھی ،کپتان روہت شرما کو شکست کے بعد کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
روہت شرما پر ورلڈنمبر ون اسپنر روی چندرن ایشون کو نہ کھلانے اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنےکے فیصلے پر تنقید کی گئی تھی۔