10 لاکھ پاکستانیوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا فیصلہ، نوجوانوں کیلئے بڑی خبر آگئی

حکومت نے 10 لاکھ پاکستانیوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا، مصنوعی ذہانت اور اس سے منسلک ٹیکنالوجیز کیلئے الگ فنڈ قائم ہو گا۔ ٹیلی کام سیکٹر مصنوعی ذہانت کیلئے سالانہ 30 فیصد فنڈ دے گا۔ مصنوعی ذہانت کو پرائمری، سکینڈری اور اعلی تعلیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

ملکی معیشت کے تمام سیکٹرز جن میں زراعت، صحت، تعلیم اور انڈسٹری سے منسلک افراد کو ٹریننگ دی جائے گی، اس مقصد کیلئے اسلام آباد، لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں مصنوعی ذہانت کے مراکز بنائے جائیں گے۔