ملک کے دو سرکاری اداروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ملک کے دو سرکاری اداروں، ہائر ایجوکیشن کمیشن اپنے ہیڈ کوارٹر اور ذیلی دفاتر جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اپنی ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کو بجلی کے بیک آپ کے لیے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن اپنے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی عمارت پر 350 کلو واٹ کا سولر نظام نصب کرے گا۔

ادارہ اپنے ذہلی دفاتر کراچی میں 85 کلو واٹ، لاہور سینٹر میں 135 کلو واٹ اور پشاور سینٹر میں 100 کلو واٹ کے سولر سسٹم نظام کی تنصیب کرے گا۔