انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے بڑھ کر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 73 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 109 پوائنٹس کے اضافے سے 77 ہزار 224 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 77 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔