ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 293روپے 75پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 1روپیہ اور پانچ پیسے سستا ہوا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔