انٹر بینک میں ڈالر سستاہو گیا

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے کم ہو کر 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 280 روپے 10 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 417 پوائنٹس کم ہو کر 63 ہزار 149 پر آ گیا۔

گزشتہ روزکاروبارکے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 567 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔