اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی گذشتہ قیمت پر برقرار

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر اپنی گزشتہ قیمت پر برقرار ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان منفی میں تبدیل
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں نظر آنے والا مثبت رجحان بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 527 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 602 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز انڈیکس 66 ہزار 130 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔