ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ ایک بار پھر تہلکہ مچانے آرہا ہے

جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا تخلیق کردہ پاکستان کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ ایک بار پھر تہلکہ مچانے آرہا ہے۔

ناظرین کے بےحد اصرار پر ٹیلیویژن اسکرین اور سوشل میڈیا پر ویورشپ کے کئی نئے ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کو ایک بار پھر سے نشر کیا جا رہا ہے۔

اب ناظرین اپنے اس پسندیدہ ڈرامے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںآج سے روزانہ شام 6 بجے جیو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ ناصرف پاکستان بلکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کی سکرینوں پر راج کرنے کے بعد کچھ عرصہ پہلے ہی اختتام پذیر ہوا ہے ۔