فیض گھر پر بھی مہنگائی کا اثر، فاؤنڈیشن کا گھر بند کرنے کا اعلان

معروف شاعر فیض احمد فیض سے منسوب فیض گھر پر بھی مہنگائی کا اثر ہونے لگا۔

سیکرٹری فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ عدیل ہاشمی نے اعلان کیا کہ کرایہ اور بجلی کا بل قوت برداشت سے باہر ہوگئے ہیں، فیض گھر کو بند کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے فیض گھر کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدیل ہاشمی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کے باعث عمارت کا کرایہ اور بجلی کے بل دینا مشکل ہے، اس لیے فیض گھر کو آن لائن چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیض گھر کی ویب سائٹ بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث لوگ غیر نصابی سرگرمیوں پر خرچ کرنے سے گریز کرتے ہیں، ان حالات میں ادارے کو چلانا مشکل ہے۔