بزرگ خاتون راستے بند ہونے پر پی ٹی آئی قیادت اور فیاض چوہان پر برس پڑیں

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کیمپ کے باہر بزرگ خاتون نے احتجاج کیا۔

بزرگ خاتون راستے بند ہونے پر پی ٹی آئی قیادت اور فیاض چوہان پر برس پڑیں۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے سے ذلیل ہورہے اورراستے بند ہیں۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ پریشان ہوگئی ہوں صبح سے تین گھنٹے میں اب پہنچی ہوں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا ایم ٹو موٹروے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگی جھاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔

ایم ٹو موٹروے اسلام آباد سے لاہور دونوں اطراف سے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب وفاقی پولیس نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی لاہور پشاور موٹروے کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی۔