الیکشن کمیشن نے بر وقت فیصلہ کر کے ملک کو نئے ممکنہ سیاسی بحران سے بچا لیا

الیکشن کمیشن کی قیادت نے بر وقت فیصلہ کر کے ملک کو نئے ممکنہ سیاسی بحران سے بچا لیا لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ڈی آر او ز اور آر اوز کی تقرری اور ان کی ٹریننگ کا فیصلہ معطل ہونے سے ملک عام انتخابات کے حوالے سے ایک بار پھر غیر یقینی ماحول میں چلا گیا تھا۔

ایگزیکٹو کی نگرانی میں انتخابات کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر پی ٹی آئی کے قانونی ماہرین بھی دم بخود رہ گئے

اس حوالے سے پہلے سے قیاس آرائیاں چلتی رہیں کہ الیکشن کے تین بڑے سٹیک ہولڈرز الیکشن کمیشن ،سیاسی پارٹیاں ، حکومت میں سے بڑا سٹیک ہولڈرسیاسی جماعتیں الیکشن کے حوالے سے گو مگو کیفیت کا شکار تھیں.

مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان سے اتفاق کیا کہ خیبر پختونخوامیں انتخابی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹیں درست کی جائیں ، اس کیلئے اگر دو چار روز الیکشن آگے کرنا پڑتے ہیں تو کوئی حرج نہیں ۔