الیکشن کمیشن اتوار کو انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان 17 دسمبر (اتوار) کو اسلام آباد میں کرے گا۔ انتخابات اگلے سال 8 فروری کو ہوں گے۔

شیڈول کے اعلان کے اگلے دن کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔

ای سی پی کے اعلیٰ ذرائع نے بدھ کو یہاں دی نیوز کو بتایا کہ کمیشن نے اس پورے عمل کے لیے 54 دن دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

الیکشن شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پوری انتظامیہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی معاونت کی پابند ہو گی۔