وفاقی دارالحکومت، سیاسی عروج کا فیصلہ کن منظر، مولانا فضل الرحمان پس منظر میں

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان جو پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے موقع پر مرکزی کرداروں میں سرفہرست تھے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کے عروج اور نئی حکومت کے قیام کے فیصلہ کن مراحل میں پس منظر میں ہیں جس کی وجہ انتخابی نتائج کے حوالے سے ان کے خدشات اور تحفظات ہیں جس بارے میں بقول جے یو آئی کے ذرائع کے ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔

منگل کو مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 7 گھنٹے تک جاری رہا۔ مرکزی ترجمان کے مطابق اجلاس کل بھی جارہے گا۔