فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش پیرس کے سنیما گھروں میں 15 نومبر تک جاری رہے گی

بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش فرانس کے درالحکومت پیرس کے سنیما گھروں میں 15 نومبر تک جاری رہے گی۔

جیو فلمز کی پیشکش ، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ نے ایک اور نیا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

واضع رہے کہ فرانسیسی شائقین پاکستانی فلموں کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً پاکستانی فلمیں فرانسیسی سنمیا گھروں میں دکھائی جاتی ہیں۔