آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری مزید تاخیرکی شکار

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری مزید تاخیرکی شکارہوگیا ۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا ۔آئی ایم ایف بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو بھی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ۔بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈہ شامل نہیں ۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے ۔

13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معائدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔

پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات ہیں، ذرائع کے مطابق پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈہ شامل ہونے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے ۔