آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہوگیا۔

اوول میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میچ کی فاتح ٹیم کو 1.6 ملین جبکہ رنرز اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔

2021 میں پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔