اسلام آباد سے بھی عازمین حج کی پہلی پرواز روانہ

اسلام آباد سے بھی عازمین حج کی پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت کے تحت پہلی پرواز سے 387 عازمین مدینہ روانہ ہوئے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین حج کی پہلی پرواز کی روانگی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر مذہبی امور طلحہ محمود اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا کہ عازمین ، حجاز مقدس پر پاکستان کے سفیر ہیں ،کسی کو شکایت ہو تو موبائل پر براہ راست مجھے مطلع کرے

دوسری جانب عازمین حج کا کہنا تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں اور خانہ خدا میں پاکستا ن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاگو رہیں گے۔