معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
پی آئی اے کی پہلی حج پرواز کراچی سے 328 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ
پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز آج کراچی سے ہو گیا، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز پی کے 773 کراچی سے 328 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی۔
کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔
پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ افسر امان اللہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً 700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 743 آج رات 15۔9 بجے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی، حج آپریشن کیلئے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے۔
رواں برس پی آئی اے 320 خصوصی حج اورشیڈولڈ پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قبل از حج آپریشن 22 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا۔
پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سکھر اور رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی۔
سی ای او، پی آئی اے نے تمام ڈیپارٹمنٹس اور پاکستان اور سعودی عرب میں تعینات حج ٹیموں کو عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیرمذہبی امورطلحہ محمود نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کاخاص خیال رکھا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور ائیر پورٹ سے بھی حج پروازوں کا آغاز کردیا گیا، سیرین ائیر لائنز کی پرواز 200 سے زائد مسافروں کو لے کر 5 بجکر 10 منٹ پر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔
پاکستان بھر سے مختلف پروازوں کے ذریعے 38 ہزار 419 حجاج کرام کو جدہ پہنچایا جائے گا جن میں پی آئی اے چالیس ہزار 700 حجاج کرام کو حجاج مقدس پہنچائے گا جبکہ سعودی ائیر لائنز کے ذریعے 36 ہزار حجاج کرام سعودیہ عرب پہنچے گے۔
ائیر بلو 2 ہزار 250 جبکہ سیرین ائیر لائنز 2 ہزار 280 حاجیوں کو لے کر سعودیہ عرب کیلئے اڑان بھرے گی۔
رواں برس لاہور سے 17 ہزار 629، کراچی سے 17 ہزار 630، اسلام آباد سے 26 ہزار 232، ملتان سے 6 ہزار 582، کوئٹہ سے 4 ہزار 50، سیالکوٹ سے 4 ہزار 484، فیصل آباد سے 3 ہزار 251، رحیم یار خان سے 468، سکھر سے 941 حجاج کرام سعودیہ عرب جائیں گے۔
پاکستان سے اس سال 81 ہزار 230 حاجی حج کا فریضہ ادا کریں گے۔