متاثرینِ سیلاب کے لیے 90 ٹن امدادی سامان لے کر پہلا سعودی طیارہ لیبیا پہنچ گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی طیارہ امدادی سامان لے کر جدہ سے روانہ ہوا جس میں کھانے پینے کی چیزوں سمیت خیمے، مختلف قسم کے طبی آلات اور دیگر اشیاء موجود ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق امدادی سامان لیبیا میں متاثرینِ سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا۔
دوسری جانب لیبیا میں خوفناک سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
🎥 | The #Saudi relief air bridge has been initiated to provide assistance to individuals impacted in #Libya. This Saudi relief aircraft is transporting 90 tons of essential food and medical supplies#EKHNews_EN
— AlEkhbariya News (@EKHNews_EN) September 16, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 300 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں حکام نے بتایا تھا کہ گزشتہ اتوار کی سہ پہر کو آنے والے طوفان ڈینیئل نے بلغاریہ، یونان اور ترکی سے ٹکرانے کے بعد بحیرۂ روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔