بنوں جانی خیل میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بنوں جانی خیل میں گزشتہ روز خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔ شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

دوسری جانب خودکش دھماکے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر موٹر سائیکل پر سوار کالعدم تنظیم کے دہشتگرد نے خودکش حملہ کیا۔

حملے میں سیکیورٹی فورسز کے متعدد جوان شہید اور زخمی ہوئے۔