حکومت نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی باقاعدہ تصدیق کردی

حکومت نے انٹرنیٹ پر موجود مواد کی مینجمنٹ کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے.

پی ٹی اے مواد بلاکنگ میں خود مختار ہوگیا، 2369 یو آر ایل ، 183 اپلیکشنز بند ، کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سےتحریری طور پر آگاہ کردیا .

کابینہ ڈویژن کے مراسلے کےمطابق غیر قانونی مواد کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس اور شہریوں کا ذاتی ڈیٹا پبلک کرنے والی ایپلیکیشنز کی بلاکنگ شروع کر دی گئی۔