حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر منصوبہ و ترقی بندی احسن اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے اور کسی صورت الیکشن وقت سے پہلے نہیں کروائے جائیں گے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیرآباد واقعے کے تحقیقاتی کمیشن کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھا جائے گا۔