حکومت نے 5 ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے 5 ہزار روپے کے نوٹ سے متعلق نوٹیفکیشن وائرل ہونے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جھوٹا ہے۔
This is fake. The Govt of Pakistan shall act against the people spreading this kind of fake news to create chaos.
یہ جھوٹا نوٹیفکیشن ہے۔
حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔
👇 pic.twitter.com/9yU3DlM5UK— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 7, 2023
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔