شدید زلزلے سے زمین لرز گئی ، 23 افراد زخمی

ترکیہ اور جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث 23 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے مغربی صوبے ملاتیا میں 5 اعشاریہ 3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں نے خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں،عمارتوں سے چھلانگیں لگانے کے باعث 23 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب جاپان کے جزیدے ہوکائیڈو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ،جس کی گہرائی 46 کلومیٹر تھی۔