عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا وہ ہٹ گیا ہے: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا وہ ہٹ گیا ہے، آپ دیکھیں گے پی ٹی آئی کے رہنما ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان کی گرفتاری پر اتنا ہی افسوس تھا تو عمران اسماعیل اپنی گاڑیاں جلا دیں اور اسد عمر اپنے گھر میں آگ لگا دیتے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن بہکاوے میں آگئے اور بیرون سازش کا حصہ بن گئے، جناح ہاؤس کو جلا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں بحیثیت گورنر سندھ جو ہو سکا کروں گا، 9 مئی کا جو واقعات ہوئے اگر آپ سوچیں تو خوف آتا ہے، 9 مئی کو ہزاروں موٹر سائیکلیں جلائی گئیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ یہاں لوگ کتنی مشکل سے اپنا روزگار تلاش کرتے ہیں، سب کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بیرونی سازش تھی۔