شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے آج پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے مقدمے میں فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی کو ٹی وی پر ادارے میں بغاوت کیلئے اکسانے اور غداری جیسے الزامات کا سامنہ ہے۔