چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج پھر ہوگی۔
گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔ معاون وکیل کا کہنا تھا کہ پچھلے آٹھ ماہ سے ہم نے التوا نہیں مانگا، ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ تجویز کیا، میرا وکالت نامہ اس کیس میں نہیں۔
عدالت نے آج الیکشن کمیشن کو متبادل انتظام کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا، ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کر سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کریں گے، پیر کو دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔