تاریخی قصبہ آگ سے جل کر تباہ،جانی، مالی نقصان کا اندازہ لگانا دشوار

ہوائی کے جزیرے ماوئی کے تاریخی قصبے لاہائنا کو سمندری طوفان کی ہوا سے بھڑکنے والی جنگل کی آگ نےجلا کر راکھ کر دیا ہے۔

ریاست سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر برائن شیٹز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ لاہینا “تقریباً مکمل طور پر جھلس چکا ہے”۔

حکام نے بدھ کو بتایا کہ ماؤ ئی کاؤنٹی میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔

ماوئی کا ہسپتال آگ سے جھلسنےوالے مریضوں اور دھوئیں سمیں سانس لینے کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے لوگوں سے بھر گیا ہے۔سینیٹر برائن شیٹز نےبتایا۔ “فائر فائٹرز اب بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ہمارے ریسکیو اہلکار تلاش اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں،

بدھ کو علی الصبح اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بندرگاہ پرکچھ لوگوں نے تیزی سے پھیلنے والے شعلوں سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے بتایاکہ اس نے کم از کم ایک درجن افراد کو پانی سے بچایا۔

ماؤئی کاؤنٹی کے میئر رچرڈ بسن جونیئر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ بہت سے گھر اور کاروباری ڈھانچے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

تقریباً 12,000 آبادی والے قصبے کے ایک رہائشی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ قصبے کی بندرگاہ کی ہر کشتی جل رہی ہے۔ کرسی لوویٹ نے ہوائی نیوز ناؤ کو بتایا، “یہ کسی فلم، جنگی فلم کی طرح لگتا ہے۔”

امریکہ کی نیشنل ویدر سروس نے بتایا ہے کہ تاریخی قصبہ لاہائنا میں آگ کےشعلوں کو جزیرہ سے تھوڑے فاصلہ سے گزرنے والے سمندری طوفان ڈورا نے بھڑکایا، جو اپنے ساتھ 60 میل فی گھنٹہ (97 کلومیٹر فی گھنٹہ) سے زیادہ کی رفتار سے خشک ہوا لایا تھا۔

صدر جو بائیڈن کا بیان

صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ہوائی کو امداد بھیجی ہے۔ ریاست ہوائی آگ کے شعلوں سے لڑ رہی ہے اور بچاؤ کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹیشن سیاحوں کو ماوئی سے نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ریاستی ٹرانسپورٹیشن کے اہلکار ایڈ سنیفن نے کہا کہ تقریباً 4000 سیاح جزیرے کو چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماوئی Maui کی کاؤنٹی نےسیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لاہائنا سے دور رہیں، کیونکہ ہنگامی گاڑیوں کے علاوہ شہر میں جانے والی سڑکیں باہر سے آنے والوں کے لئے بند ہیں۔

ہوائی کی لیفٹیننٹ گورنر سلویا لیوک نے کہا کہلاہنئیا اس وقت محفوظ جگہ نہیں ہے۔

گورنر مس لیوک نے مزید کہا، “ماؤئی کے کچھ حصوں میں، ہمارے پاس پناہ گاہیں ہیں جو کافی ہیں۔” “ہمارے پاس وسائل ہیں جن پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔”

لاہائنا کی تاریخی حیثیت

لاہائنا جزیرہ ماوئی کے مغربی سرے پر ایک تاریخی قصبہ ہے۔ اس کا مرکز 1700 کی دہائی کا ہے اور یہ تاریخی مقامات کے امریکی قومی رجسٹر میں درج ہے۔

نقصانات کا تخمینہ

ماوئی جزیرہ کی کاونٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ماوئی پر ہونے والے نقصان کی صحیح حد کا تعین کرنا ابھی بھی مشکل ہے اور انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ تقریباً 2,100 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

لاہائنا میں رہنے والے لوگوں کے کچھ رشتہ داروں نے کہا کہ وہ لاپتہ خاندان کے افراد کے بارے میں پریشان ہیں۔ایک شہری ٹائرے لارنس نے ہوائی نیوز ناؤ کو بتایا، “میں ابھی تک نہیں جانتا کہ میرا چھوٹا بھائی کہاں ہے،”۔ “مجھے نہیں معلوم میرا سوتیلا باپ کہاں ہے۔”

ایک خاتون مس لارنس نے سوشل میڈیا پر کہا، “ہر کوئی جسے میں لاہینا میں جانتی ہوں، ان کے گھر جل چکے ہیں۔”ٹریکنگ ویب سائٹ پاور آوٹیج یو ایس PowerOutage.us کے مطابق آگ سےمتاثر قصبہ میں تقریباً 13,000 لوگ پر بجلی سے محروم تھے۔

آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد سیل فون سروس سے محروم ہو گئے، بدھ کو مغربی ماؤئی میں 911 سروسز بھی بند تھیں۔

حکام نے بتایا کہ ماوئی میں تین سمتوں میں بڑی آگ فعال اور قابو سے باہر ہے۔

ماوئی کے پڑوسی بڑے جزیرےہوائی آئی لینڈ پر بھی کئی مقامات پرشعلےبھڑک رہے ہیں۔