حب ڈیم مکمل بھر گیا ، پانی کا اخراج جاری

ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھر گیا ہے جس سے پانی کا اخراج بھی جاری ہے۔

حب ڈیم میں پانی کی سطح 339.5 فٹ سے بلند ہونے کے بعد اسپل ویز سے پانی کا اخراج جاری ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال بارشوں کے بعد حب ڈیم میں 3 سال تک کا پانی ذخیرہ ہو گیا تھا۔

ڈیم انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حب ڈیم سے یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی شہر کو فراہم کیا جاتا ہے۔