بنگلادیش کی صورتحال پر بھارتی حکومت نے آل پارٹیز اجلاس بلا لیا

بنگلادیش کی صورتحال پر بھارتی حکومت نے آل پارٹیز اجلاس بلا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اجلاس میں بنگلادیش کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کو بھی بنگلادیش کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں کل پُرتشدد مظاہروں اور مظاہرین کی بڑی تعداد کے باہر نکلنے کے بعد شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی تھیں۔