ڈکیتی مزاحمت پر زخمی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

کراچی کے علاقے غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والی خاتون رخشندہ علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون گذشتہ روز شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر انڈر پاس سے گزر رہی تھی تو اس دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئی تھی اور اس کے سر پر چوٹ لگی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ رخشندہ ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔

خاتون کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ناظم آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بلدیہ قبرستان میں ہو گی۔