پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے۔
جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے۔
جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں جو ہوا پلاننگ تھی یا اتفاق؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ پلاننگ کہیں اور سے ہوئی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ آپ کے لوگ کنٹونمنٹ میں کیوں گئے تھےَ؟
سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو لوگوں نے وہیں جانا تھا۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سوال کیا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دیے؟
انہوں نے کہا کہ سب لوگ اپنی مرضی سے ان مقامات پر گئے، اس دن جو ہوا سب ایک سازش تھی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں، انہوں نے ماننے سے ہی انکار کر دیا اور کہا یہ میرے لوگ نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں واپس آؤں گا اور آپ کو اپنی ان تمام کارروائیوں کا جواب دینا ہو گا۔
جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹہ اندر رہے، تمام سوالات کانفرنس روم میں کیے گئے۔