اسلام آباد ہائیکورٹ نےطارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں۔

نتخابات میں طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔