اسرائیلی فوج کاغزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال پر حملہ

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، قابض فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال پر حملہ کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ حماس نے غزہ کے الشفاء ہسپتال میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر رکھا ہے جہاں حماس نے اسلحہ ذخیرہ کر رکھا ہے۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اسرائیلی حملوں کا جواز دیتے ہوئے امریکی انٹیلی جنس ذرائع سے بتایا کہ وہ اسرائیلی فوجی کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب حماس نے وائٹ ہاؤس کے ریمارکس کو غزہ کے ہسپتالوں میں مزید قتل عام کو ہوا دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق الشفا کمپلیکس میں مریض، عملے اور بے گھر شہریوں سمیت 2300 افراد کئی دنوں کی شدید لڑائی اور فضائی بمباری سے پھنسے ہوئے ہیں۔