اسرائیلی فوج کا حماس کے دو رہنماؤں کو نابلس سے گرفتار کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حماس کے دو رہنماؤں کو نابلس سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنما شیخ عدنان اور احمد عواد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ پورٹ سٹی حیفا کے اوپر 2 ممکنہ ڈرونز یا راکٹس کو مار گرایا ہے، اسرائیلی ڈرون پر لبنان سے حملہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ جوابی کارروائی میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، لبنان سے شمالی اسرائیل میں ڈرون داخل ہوئے۔

دوسری جانب امریکا کے ایف 15 طیارے مشرق وسطیٰ پہنچا دیے گئے ہیں۔