اسرائیلی فوج کاپناہ گزینوں کو الشفا ہسپتال خالی کرنے کا حکم

اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بم باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا ہسپتال پر پھر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔

الشفا ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے جبکہ سرجیکل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

پناہ گزینوں کو الشفا ہسپتال خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج نے لاؤڈ اسپیکر پر الشفا اسپتال میں پناہ لیے سینکڑوں افراد کو ہسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

نصائرات: گھر پر بمباری، 9 شہید
ادھر نصائرات میں گھر پر بم باری سے 9 افراد شہید ہو گئے۔

ابتک 13 ہزار بچے شہید ہوئے
یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں اب تک 13 ہزار بچے مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

اسرائیل کی رفح آپریشن کی منظوری
دوسری جانب اسرائیلی جنگی کابینہ نے غزہ میں رفح آپریشن کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا بین الاقوامی دباؤ پھر مسترد کر دیا۔