متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانے نے پہلا پاسپورٹ جاری کر دیا

اسرائیل کے سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والے اسرائیلی بچے کو پہلا پاسپورٹ جاری کر دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی اسرائیلی کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

عرب ریاست میں تعینات اسرائیلی سفیر امیر ہائیک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور خوش کن لمحہ، متحدہ عرب امارات میں پہلا اسرائیلی پاسپورٹ یہاں پیدا ہونے والے اسرائیلی بچے کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020 کے ابراہم معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا تھا۔