اسرائیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ء کے بڑے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی کا اظہار کر کے انتہائی چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023ء کے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کی شکست پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی دوستوں نے اسرائیل کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں واقعی متاثر کیا۔
We were really moved by Indian friends showing their solidarity with Israel 🇮🇱
We are happy that India🇮🇳emerged victorious in the #INDvsPAK match at #CWC23 and that Pakistan was unable to attribute its victory to the terrorists of #Hamas. https://t.co/tvgYATe0Af
— Israel ישראל 🇮🇱 (@Israel) October 15, 2023
پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں فتح یاب ہوا اور پاکستان اپنی فتح حماس کے نام کرنے سے قاصر رہا۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی کو فلسطینی بہن بھائیوں کے نام کیا تھا۔