پاکستان میں مزدور طبقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، سردار عبدالرحیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مزدور طبقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے سیاسی پارٹیوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا جو سیاسی جماعتیں انتخابات میں مزدوروں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے مزدور کا نعرہ تو لگاتی ہیں مگر وہی جماعتیں اقتدار میں آنے کے بعد مزدوروں کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے ہیں اور سرمایہ د اروں کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں اور مزدوروں کو حکومتی اعلان کردہ اجرت بھی نہیں دی جاتی، لہٰذا پورے ملک سمیت سندھ میں مزدور طبقہ بھوک و افلاس کا شکار ہوچکا ہے مزدوروں کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں ہے تعلیم ، صحت اور بنیادی سہولیات میسر نہیں ہے۔