بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے نہ آنے پر سرکار کی طرف سے وکلا صفائی مقرر

آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے نہ آنے پر سرکار کی طرف سے وکلا صفائی مقرر کردیے گئے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

سرکار کی طرف سے دیے گئے وکیل صفائی ملک عبدالرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی طرف سے جبکہ وکیل صفائی حضرت یونس شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش ہوں گے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ کونسل ملزمان کی نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر مار دی۔