غزہ کے ہسپتالوں میں انکیوبیٹر پر موجود 120 نومولودوں کی زندگی خطرے میں

غزہ کے ہسپتالوں میں 120 نومولود بچے انکیوبیٹر پر ہیں جن کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ایندھن کی کمی سے بجلی بند ہوئی تو بچوں کا زندہ رہنا مشکل ہو گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے پاس 5 لاکھ لیٹر سے زائد تیل کا ذخیرہ موجود ہے، حماس سے کہا جائے کہ وہ ایندھن فراہم کرے۔

اس حوالے سے اسرائیل نے حماس کے پاس ایندھن کی موجودگی کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔

علاوہ ازیں تازہ اسرائیلی بمباری سے مزید 425 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 8 سو ہو گئی، جن میں 23 سو سے زیادہ بچے اور 13سو کے قریب خواتین شامل ہیں جبکہ 18 ہزار افراد زخمی ہیں۔