پورا پنڈ بھی مرجائے تو جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں آئےگا:خواجہ اظہار الحسن

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہےکہ پورا پنڈ بھی مرجائے تو جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں آئےگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ الیکشن ہم نے کیسے لڑے ہیں یہ سب جانتے ہیں، حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی خامیاں دور کی جائیں، حلقہ بندیاں بہتر ہو جائیں اس کے بعد الیکشن کرایا جائے۔

سابق میئر نے کہا کہ 2 سال گزر جانے کے باوجود کیوں دونوں جماعتیں خاموش رہیں، ہم ایسا میئر نہیں چاہتے جس کے پاس اختیارات نہ ہوں، چاہتے ہیں جس جماعت کا بھی میئر آئے وہ با اختیارہو، جانتے ہیں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک اورسیٹیں دلوائی گئی ہیں۔

اس موقع پر خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ پورا پنڈ بھی مرجائے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں آئےگا۔