پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
29 گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کرنیوالے MBBS طالبعلم کو تاحال نوکری نہ مل سکی
پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے گزشتہ سال ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران 29 گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ڈاکٹر حافظ محمد ولید ملک سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اس سال وائرل ہونے کی وجہ اُنہیں تاحال کسی بھی اسپتال میں نوکری نہ ملنا ہے۔
Man Having 29 Golden Medals in Medical Field Still Fails To Get A single Job.
PAKISTAN ☕️💔 pic.twitter.com/LdV7lIehjj
— chussbyjuju (@chussbyjuj27936) June 23, 2023
سوشل میڈیا پر محمد ولید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہے جس میں اُنہوں نے نوکری ملنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے اور بتایا ہے کہ اُنہیں 20 اسپتالوں میں اپلائی کرنے کے باوجود تاحال جاب نہیں ملی ہے۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ڈاکٹر ولید کا بتانا ہے کہ نوکری ملنے کی صورتحال ہے کہ 99فیصد نوکریاں سفارش اور 1فیصد میرٹ پر ملتی ہے، میں غلط بھی ہو سکتا ہوں مگر میں نے یہی مشاہدہ کیا ہے، صرف میرٹ پر نوکریاں ملنی چاہیے، مگر یہ سسٹم ٹھیک ہونے والا نہیں ہے۔‘
ڈاکٹر ولید کے اس جواب کے بعد اُن کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔
جس پر ڈاکٹر ولید نے دوبارہ ایک اسٹوری کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو مایوسی پھیلانے سے گریز کا کہا ہے۔
ڈاکٹر ولید ملک کا اپنی نئی اسٹوری میں کہنا ہے کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ مایوسی نہ پھیلائیں، میں نے کسی سے کوئی شکایت نہیں کی ہے، آپ سب لوگ سنسنی پھیلا رہے ہیں۔
Man Having 29 Golden Medals in Medical Field & Still Jobless 💔#HumanRights #HumanResources pic.twitter.com/u5i6LazJyR
— Alia fatima (@aliaa_fatimaa) June 23, 2023
واضح رہے کہ امیر الدین میڈیکل کالج کے طالب علم ڈاکٹر ولید نے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے کے دوران 27 گولڈ اور 2 سلور میڈل اپنے نام کیے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ولید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بننے کا خواب بچپن سے دیکھنا شروع کیا، کامیابی کا کریڈٹ والدین، اساتذہ اور دوستوں کو جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا ہیلتھ کیئر سسٹم ڈاکٹرز کو سپورٹ نہیں کرتا، اگر موقع ملا تو ملک و قوم کی ضرور خدمت کریں گے۔