امن وامان کی صورتِ حال پر اجلاس جاری

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن وامان کی صورتِ حال پر اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران نے بھی شرکت کی ہے۔

اجلاس کے دوران پنجاب حکومت 9 مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں مشاورت بھی کی جائے گی۔