دنیا کے 2 امیر ترین افراد ایلون مسک اور برنارڈ ارناولٹ کی ملاقات

دنیا کے 2 امیر ترین افراد ایلون مسک اور برنارڈ ارناولٹ نے جمعے کو پیرس میں اپنے خاندان کے کچھ افراد کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ملاقات کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ایلون مسک اپنی والدہ جبکہ برنارڈ ارناولٹ اپنے 2 بچوں کے ساتھ آئے۔

رپورٹس کے مطابق کھانے کے بعد ایلون مسک نے ایک ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بعدازاں ایلون مسک نے فرانس کے صدر سے بھی ملاقات کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جدید گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی و ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک 236.9 بلین ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ برنارڈ ارناولٹ اور ان کا خاندان 233.4 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔