پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
لاپتہ بِلا حیران کن طور پر 900 میل کا سفر طے کر کے واپس اپنے مالکان کے پاس آ گیا
امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کا لاپتہ ہو جانے والا بِلا حیران کن طور پر 900 میل کا سفر طے کر کے واپس اپنے مالکان کے پاس آ گیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رِن بو نامی بِلا اپنے مالکوں بینی اور سوزین انگوانو کے ساتھ یلو اسٹون نیشنل پارک میں تھا کہ وہ کسی چیز سے گھبرا گیا اور سیدھا گھنی جھاڑیوں اور درختوں میں بھاگ گیا۔
جس کے بعد بینی اور سوزین انگوانو نے اپنا بقیہ سفر اپنے بِلے کی تلاش میں گزارا لیکن وہ اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے اور اپنے گھر واپس چلے گئے۔
اس حوالے سے بینی نے میڈیا کو بتایا کہ اس دن ہم نے رِن بو کو ڈھونڈنےکی بہت کوشش کی لیکن وہ ہمیں نہیں ملا۔
سوزین انگوانو نے رِن بو کے لاپتہ ہوجانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن وہ لاپتہ ہوا تھا وہ میرے لیے زندگی کا سب سے مشکل دن تھا کیونکہ مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں اب اسے دوبارہ کبھی نہیں دیکھ سکوں گی۔
رپورٹ کے مطابق کئی ہفتوں بعد اس جوڑے کو پالتو جانوروں کی مائیکرو چپ رجسٹری سروس ’پیٹ واچ‘ سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں ان کے لاپتہ ہونے والے بِلے کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں۔
مائیکرو چپ رجسٹری سروس ’پیٹ واچ‘ کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق وہ یلو اسٹون پارک سے تقریباً 900 میل دور کیلیفورنیا کے علاقے روزویل میں ایک پناہ گاہ میں موجود تھا۔
رِن بو 4 اگست کو اپنی فیملی سے دوبارہ ملا اور اب وہ اپنا زیادہ وقت اپنی جڑواں بہن کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزارتا ہے۔