حارث رؤف کی شیروانی کے ڈیزائنر کا نام سامنے آگیا

حال ہی میں دلہنیا گھر لانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شیروانی کے ڈیزائنر کا نام سامنے آگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے کو کرکٹر حارث رؤف اپنی دلہنیا، اسکول کے زمانے کی دوست مزنا مسعود ملک کو بیاہ کر گھر لے آئے ہیں۔

حارث رؤف نے اپنی شادی کی تقریب میں سیاہ رنگ کی شیروانی اور دلہن کے لباس کے میچنگ کی پگڑی باندھی ہوئی تھی جبکہ مزنا مسعود ملک نے روایتی سرخ جوڑے میں جاذب نظر آئیں۔

رخصتی کی اس پُروقار تقریب کے لئے دولہا اور دلہن کے یہ خوبصورت جوڑے معروف ڈیزائنر محسن نوید رانجھا نے تیار کئے تھے۔

اس حوالے سے ڈیزائنر محسن نوید رانجھا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں بھی صارفین کو بتایا جبکہ مزنا مسعود ملک کے لئے تیار کیا گیا جوڑا ابتداً سفید رنگ کا تھا جسے شادی کی تقریب کی مناسبت سے اور مزنا مسعود ملک کی خواہش کے مطابق تیار کیا گیا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔