پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
نیا سال گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگا، فنکار
لاہور: نئے سال کی آمد پر جہاں دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے کو سالِ نو کی مبارکباد دے رہے ہیں وہیں فنکاروں کو بھی امید ہے کہ نیا سال 2022 بہتر ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن خان، شامل خان، راشد محمود، حمیرا ارشد، مدیحہ شاہ، صوفیہ مرزا، میگھا سمیت شوبز سے وابستہ فنکاروں نے بھی اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال گزشتہ سال کے مقابلے بہتر ہوگا۔
اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہم پر نئے سال میں رحمتوں اور برکتوں والے دروازے کھلیں اور اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے، نئے سال میں اپنے آس پاس کے غریب اور سفید پوش افراد کابہت خیال رکھیں اوران کی ہر ممکن مدد کریں۔
ادکارہ میگھا نے کہا کہ گزشتہ برس کی تمام نفرتوں اور کدورتوں کو بھلا کر اپنی دنیا کو جنت بنائیں، دعا ہے کہ نئے سال میں کورونا اور دیگر بیمارویوں سے نجات ملے اور ہم سب نئے جذبے اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں، امید ہے کہ نیا سال ہماری زندگیوں میں سکون اور خوشیاں لے کر آئے گا۔
اداکار احسن خان نے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی بہت بہت مبارکباد ہو، امید کرتا ہوں کہ یہ سال ہمارے لئے اور ہمارے وطن عزیز کے لئے خوشیوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔
گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جاتے سال کے ساتھ ہمارے ساتھ دکھ بھی چلے جائیں، اللہ تعالی کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے پوری دنیا کو نجات دے اور ساری دنیا میں خوشحالی آئے۔
ماڈل ملائیکہ علی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لئے خوشیاں لائے۔
اداکار راشد محمود نے کہا کہ نیا سال میرے ملک کے لئے خوشیوں کا سال ہو، کوشش کریں کہ خود بھی خوش رہیں اور دوسروں میں بھی خوشیاں بانٹیں۔
اداکار شامل خان نے کہا کہ میری طرف سے میرے تمام پرستاروں کو نیا سال کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ نیا سال ہمارے لئے خوشیوں والا سال ہو، نئے سال میں اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں، ماسک پہنیں، کورونا کی تیسری لہر پاکستان میں آ چکی ہے، اپنا اور اپنے پیاروں کو خیال رکھیں۔
مسکان نے کہا کہ دعا ہے جو خواہشات آپ کی 2021میں پوری نہ ہو سکیں وہ نئے سال میں پوری ہو جائیں، مسکان نے اپنے پرستاروں سے ان کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔
سمیع خان نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لئے ڈھیڑوں خوشیاں لے کر آئے اور ہمیں کورونا سے نجات دے۔
محمود سلطان نے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانی قوم کو مبارکباد ہو۔