نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کو الاہلی ہسپتال کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کو الاہلی اسپتال کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسپتال کی تباہی کے شواہد کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقات کی گئیں۔

امریکی اخبار کے مطابق شواہد سامنے آئے ہیں کہ اسپتال کو نشانہ غزہ کے بجائے اسرائیل سے بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ غزہ کے اسپتال میں میزائل حملے میں 400 سے زائد افراد مارے گئے تھے جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار 546 ہو گئی ہے جن میں 50 فیصد سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔