پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فلسطینی صدرنے غزہ کو فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ قرار دیدیا
فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کو فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ قرار دیدیا
امریکی مشیر جیک سیلوان سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو تنہا کرنے یا فلسطین سے علیحدہ کرنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی،غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ،بمباری میں درجنوں افراد شہید ہوگئے .
صیہونی افواج نے خان یونس میں الجزیرہ کے صحافی سمیر ابوقعدہ کو شہید اور الجزیرہ کے بیورو چیف وائل دوہدو سمیت دو صحافیوں کو زخمی کردیا،اسرائیلی فوجیوں نے امدادی اداروں کو زخمی ابو قعدہ کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی جس سے وہ دم توڑ گئے.
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ٹارگٹڈ حملوں میں غزہ پر بلا تفریق بمباری اور بڑے زمینی آپریشن کی بجائے حماس کی قیادت کو ہدف بنائے
یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے دو مزید جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ لائبریا کے دو جہاز یمن سے آنے والے میزائل حملوں کا نشانہ بنا ہے ، ان واقعات کے بعدجرمنی اور ڈنمارک کی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں جہازوں کی آمد روفت روک دی ہے
شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے صحافیوں کو بتایا کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملے اسرائیل اور حماس کے تنازع کو بڑھانے کا سبب نہیں بننا چاہیے۔
دو سری جانب مغربی اور یورپی یونین کے ممالک نے جمعہ کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے پرتشدد حملوں کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدام اٹھائے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک نے انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے پرتشدد حملوں کو اجاگر کیا جس میں 8 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہوچکے ہیں، اس مشترکہ اعلامیہ میں جرمنی اور امریکا شامل نہیں تھے۔
مشترکہ اعلامیہ میں ایک بار پھر اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسی کو عالمی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جانیں محفوظ بنائے اور اس تشدد کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔